Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / جان کیری کا دورہ افریقہ

جان کیری کا دورہ افریقہ

جوہانسبرگ 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری پیر کو افریقہ پہونچ رہے ہیں ۔ وہ کینیا اور نائیجیریا کا دورہ کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ جان کیری پہلے کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا سے علاقائی مسائل بشمول جنوبی سوڈان کے حالات اور صومالیہ کی صورتحال پر بات چیت کرینگے ۔ جان کیری اس کے بعد نائیجیریا کا دورہ کرینگے اور سوکوٹو اور ابوجا جائیں گے ۔ وہ صدر محمدو بوہاری سے ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ وہ نائیجیریا کو دہشت گردی سے نمٹنے اور کرپشن سے مقابلہ کیلئے ہر ممکن تعاون کا تیقن دینگے ۔ جان کیری ملک کے مسلم غلبہ والے شمالی حصوں کے قائدین سے بھی یہاں بات چیت کرینگے ۔ پھر وہ چہارشنبہ کو سعودی عرب جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT