Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / جان کیری کی ماسکو آمد ۔ شام کے بحران پر تبادلہ خیال

جان کیری کی ماسکو آمد ۔ شام کے بحران پر تبادلہ خیال

ماسکو 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری آج ماسکو پہونچ گئے جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کرینگے ۔ وہ پوٹین کو یہ ترغیب دینے کی کوشش کرینگے کہ وہ شام میں بشارالاسد کے اقتدار کو ختم کرنے کی کوششوں کی تائید کریں۔ کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے بھی ملاقات کی اور بعد میں وہ کریملن کیلئے روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ پوٹین سے ملاقات کرینگے اور ان کے ساتھ شام کے علاوہ یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ امریکی سفارتکار نے کہا کہ جاریہ ہفتے بروسلز میں جو بم حملے ہوئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام ممالک کو تخریب کاری کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے چاہے یہ خطرات جہاں کہیں پیدا ہوں۔ کیری نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ وہ جانتے ہیںکہ اس ملاقات اور دورہ سے کئی لوگ پرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن جن افراد نے گذشتہ ایام میں دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت کی ہے ان سبھی کو یہ امید ہے کہ ماسکو میں ان کی مصروفیت بے سود ثابت نہیں ہونگی ۔ انہیں امید ہے کہ جن مسائل پر اختلاف رائے ہے انہیں دور کرلیا جائیگا اور بات چیت میں پیشرفت ہوگی تاکہ شام میں جتنا ممکن ہوسکے جلدی تنامعہ کو ختم کیا جاسکے ۔ لاروف نے جان کیری سے کہا کہ شام کے بحران میں تمام فریقین کو ذہن میں رکھتے ہوئے سفارتی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہیں اور امریکہ و روس کو بھی ایسا ہی کرنے کی ضرورت ہے ۔ شام کے بحران میں ولادیمیر پوٹن نے صدر بشارالاسد کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور روسی افواج نے شام میں باغیوں کے خلاف فضائی حملے گئی کئے ہیں۔ حال ہی میں روس نے شام سے اپنی افواج کی جزوی دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT