Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / جاٹ احتجاج : شمالی ریاستوں کو 34,000کروڑ کا نقصان

جاٹ احتجاج : شمالی ریاستوں کو 34,000کروڑ کا نقصان

نئی دہلی ۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )جاٹ طبقہ کے احتجاج کی وجہ سے شمالی ہند کی ریاستوں کو 34 ہزار کروڑ روپئے کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ پی ایچ ڈی چیمبر نے کہاکہ سربراہی میں رکاوٹوں کی وجہ سے اشیائے مایحتاج کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ احتجاج کے باعث نہ صرف ریاست بلکہ شمالی ہند کی دیگر ریاستوں میں بھی معاشی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ۔ اشیائے مایحتاج کی سرگرمی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور افراط زر پر اس کے اثرات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ پی ایچ ڈی چیمبر کے صدر مہیش گپتا نے کہاکہ ہمارے اندازے کے مطابق گزشتہ چند دن سے جاٹ احتجاج کی وجہ سے ان ریاستوں کو 34,000 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔ ریلویز ، روڈ ، گڈس وہیکل کے علاوہ صنعتی شعبہ بری طرح متاثر رہا ۔ متاثرہ ریاستوں میں ہریانہ کے علاوہ پنجاب ، دہلی ، چندی گڑھ ، راجستھان ، اُتراکھنڈ ، اُترپردیش ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT