Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاٹ بھائیو ! تشدد ختم کرو : باکسر وجیندر

جاٹ بھائیو ! تشدد ختم کرو : باکسر وجیندر

مینچسٹر۔ 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اسٹار باکسر وجیندر نے اپنی آبائی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے پُرتشدد احتجاج پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن کی اپیل کی۔ وجیندر نے جو 12 مارچ کو لیور پول میں ہونے والے مقابلہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے امن کی اپیل کی۔ پیام کہا گیا ہے کہ ’’ہریانہ میں امن و بھائی چارگی کیلئے میں اپنے تمام جاٹ بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں۔ یہ ہم سب، ہمارے خاندانوں، اپنی ریاست اور ہمارے ملک کیلئے بے انتہائی ضروری ہے‘‘۔ ضلع بھوانی کے موضع کولاواس سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ باکسر نے ویڈیو پیام میں یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’جاٹ بھائیو! تشدد ختم کرو۔ ان کا گاؤں بھی پرتشدد احتجاج سے متاثر ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT