Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جاٹ قائدین کو آج بات چیت کیلئے حکومت ہریانہ کی دعوت

جاٹ قائدین کو آج بات چیت کیلئے حکومت ہریانہ کی دعوت

چندی گڑھ 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت ہریانہ نے آج جاٹ قائدین کو ان کے کوٹہ مطالبہ پر تبادلہ خیال کیلئے کل مدعو کیا ہے ۔ جاٹ قائدین نے اس دعوت نامہ پر کہا کہ وہ کل بات چیت تک اپنے احتجاج کا آغاز نہیں کرینگے ۔ آل انڈیا جاٹ آکرشن سنگھرش سمیتی کے صدر یشپال ملک نے کہا کہ ہم کو حکومت نے کل چندی گڑھ میں بات چیت کیلئے مدعو کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین ہریانہ کے چیف سکریٹری و ڈائرکٹر جنرل پولیس سے کل دو پہر ملاقات کرینگے جیسا کہ حکومتن ے دعوت دی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ کل بات چیت ہونے تک احتجاج شروع نہیں کیا جائیگا ۔ بات چیت کے بعد ہی مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جائیگی ۔مختلف جاٹ تنظیموںنے مطالبات کی تکمیل کیلئے جو مہلت دی تھی وہ آج رات ختم ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT