Saturday , January 19 2019

جاپانی اسپیڈ اسکیٹر نے تاریخ بنا دی

پیونگ چینگ ۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کی اسپیڈ اسکیٹر نے سرمائی اولمپک میں تاریخ رقم کر دی ۔نائو کودیرا نے 500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کا گولڈ میڈل ریکارڈ ٹائم میں اپنے نام کیا، ساتھ ہی وہ اسکیٹنگ کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی جاپانی خاتون بھی بن گئیں۔ یوکرین کے اولکسیندر ابرامنکو نے فری اسٹائل اسکینگ میں پہلا گولڈمیڈل جیت لیا۔ بائی تھلون کے 15 کلومیٹر ماس اسٹارٹ مقابلے میں فرانس اور جرمنی کے ایتھلیٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہواجس میں فرانس کے مارٹن نے ایک لمحے کے فرق سے گولڈ میڈل جیت لیا۔ مینز فری اسٹائل اسکیئنگ کے ایرئیل ایونٹ میںیوکرائن کے اولکسیند ابرامنکونے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT