Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاپانی خاتون ریسلرس کو شکست دینا دشوار : ساکشی ملک

جاپانی خاتون ریسلرس کو شکست دینا دشوار : ساکشی ملک

نئی دہلی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کوئی بھی ہندوستانی خاتون ریسلر رواں ایشیائی چمپین شپس میں جاپانیوں کو پچھاڑ نہیں سکی اور اولمپک برونز میڈلسٹ ساکشی ملک محسوس کرتی ہیں کہ مشرق بعید کی خاتون پہلوانوں کو شکست دینا ان کے لئے کم سے کم اس جنم میں تو شاید ممکن نہیں ہوگا۔ ساکشی، ونیش پھوگٹ اور دیویا کرن اپنے متعلقہ زمروں میں گولڈ میڈل کے لئے ہونے والے مقابلوں میں جاپانی خاتون ریسلرس کے مقابلے ہار چکی ہیں اور رواں ایشیائی چمپین شپس میں ان تینوں کو سلور میڈلس پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔ریو اولمپکس میں 63 کیلو زمرہ کی گولڈ میڈلسٹ ریساکو کوائی نے 60 کیلو زمرہ کے فائنل میں ساکشی کو پچھاڑ دیا۔

ورلڈ پیرا اتھیلیٹکس گرانڈ پری میں ہندوستان کو دو میڈلس
نئی دہلی۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو بیجنگ میں جاری چین کے عالمی پیرا اتھلیٹکس گرانڈ پری میں ایک گولڈ اور ایک برونز میڈل حاصل ہوا ہے۔ 200 میٹر کی دوڑ میں رامودری سومیشور راؤ نے گولڈ اور ہوکاٹوسیما نے شاٹ پٹ میں برونز میڈل حاصل کیا۔ یہ دونوں رواں سال کے اواخر لندن میں منعقد شدنی آئی پی سی پیرا اتھلیٹکس ورلڈ چمپین شپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کیلئے کوالیفائی ہوگئے ہیں۔ جئے پور میں حالیہ مختتم 17 ویں نیشنل پیرا اتھلیٹکس چمپین شپس میں سومیشور راؤ تیز رفتار ترین انڈین بلیڈ رنر کی حیثیت سے ابھرے ہیں۔ ان مقابلوں میں سیما کو بھی گولڈ میڈل حاصل ہوا تھا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT