Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاپانی ریسلر کا ریو گیمز میں عالمی ریکارڈ

جاپانی ریسلر کا ریو گیمز میں عالمی ریکارڈ

ریو ڈی جنیرو، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی ریسلر کاؤری ایئچو نے مسلسل چوتھا طلائی تمغہ جیتنے والی اولمپکس کی تاریخ کی پہلی خاتون اتھلیٹ بننے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق انہوں نے یہ اعزاز برازیل میں جاری ریو اولمپکس میں ریسلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت کر حاصل کیا۔ 32 سالہ کاؤری 2004، 2008 اور 2012 میں 63 کلو گرام کیٹگری میں تین گولڈ میڈل اپنے نام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 10 مرتبہ عالمی چمپئن رہنے والی روسی اتھلیٹ ویلریا کوبلووا زہلوبوا کو مات دے کر تاریخی فتح درج کرائی۔

TOPPOPULARRECENT