Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / جاپانی وزیراعظم مودی کے ٹوکیو میں استقبال کے منتظر

جاپانی وزیراعظم مودی کے ٹوکیو میں استقبال کے منتظر

سنگاپور ۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم جاپان شینزو ابے نے وزیراعظم نریندر مودی کی عام انتخابات میں زبردست کامیابی پر ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور تیقن دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگوار رہیں گے ۔ گزشتہ شب شنگریلا ڈائیلاگ میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران مسٹر ابے نے کہا کہ انھیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ جب

سنگاپور ۔ 31 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم جاپان شینزو ابے نے وزیراعظم نریندر مودی کی عام انتخابات میں زبردست کامیابی پر ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور تیقن دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہمیشہ کی طرح خوشگوار رہیں گے ۔ گزشتہ شب شنگریلا ڈائیلاگ میں اپنے کلیدی خطاب کے دوران مسٹر ابے نے کہا کہ انھیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ جب وہ ٹوکیو میں نریندر مودی کا استقبال کریں گے تو وہ استقبال اس بات پر مہر ثبت کردے گا کہ ہند۔ جاپان تعلقات ایک نئی جہت اختیار کررہے ہیں اور باہمی تعاون مزید مستحکم ہوگا ۔ ہمارے خوشگوار تعلقات دو سمندروں کے سنگم کے مترادف ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ حوشگوار تعلقات میں دیرپا امن کے قیام کیلئے بین الاقوامی قوانین سب کے لئے فائدہ مند ہوں گے ۔ خصوصی طورپر ہندوستان اور جاپان کے لئے ۔

TOPPOPULARRECENT