Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جاپانی وفد کی انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن صدرنشین سے ملاقات

جاپانی وفد کی انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن صدرنشین سے ملاقات

حیدرآباد 24 ڈسمبر ( این ایس ایس) یوشی نوری یاماشیتا صدر انرجی سولیشنس جاپان کی قیادت میں ایک وفد نے تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن کے صدر نشین سے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں ملاقات کی ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن نے وفد کو تلنگانہ میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے واقف کروایا اور ریاستی حکومت کی موافق سرمایہ کاری پالیسیوں تلنگانہ آئی پاس وغیرہ سے بھی واقف کروایا اور کہا کہ چیف منسٹر و وزیر صنعت کی نگرانی میں صنعتوں کے قیام کیلئے بہترین مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ مینوفیکچرنگ ‘ فارما اور دوسرے متعلقہ شعبوں میںیہاں بہترین مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ کو فروغ تجارت میں ملے پہلے مقام کا بھی تذکرہ کیا ۔ جاپانی وفد نے تلنگانہ حکومت کی پالیسیوں پر طمانیت کا اظہار کیا اور کچھ شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ وفد نے محکمہ صنعت کے ایک وفد کو جاپان کے دورہ پر مدعو کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔وفد کو ریاست میں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے واقف کروایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT