Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / جاپان ،شمالی کوریا کی میزائل تباہ کر سکتا ہے : وزیردفاع

جاپان ،شمالی کوریا کی میزائل تباہ کر سکتا ہے : وزیردفاع

ٹوکیو، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر دفاع اتسونوري اونودیرا نے آج ایک بیان میں کہا کہ جاپان قانونی طور پر امریکہ پیسیفک کے علاقے میں واقع گوام کی جانب جانے والی شمالی کوریا کی میزائل کو تباہ کر سکتا ہے ۔جاپانی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی ایک کمیٹی کو بتایا کہ امریکی پیسیفک کے علاقے میں واقع گوام جزیرے کی طرف جانے والے میزائل سے اگر جاپان کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ اسے تباہ کر سکتا ہے ۔ مسٹر اونودیرا نے کہا کہ حکومت کا یہ ماننا ہے کہ جاپان کو اپنی حفاظت کے سلسلے میں ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق ہے ۔ماہرین کے مطابق موجودہ دور میں جاپان کے پاس اس علاقے سے گوام کی طرف جا رہی میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر سکنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT