Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / جاپان اور ایران کے درمیان اربوں ڈالرکے معاہدے کا امکان

جاپان اور ایران کے درمیان اربوں ڈالرکے معاہدے کا امکان

ٹوکیو۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران پر عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد جاپان اور ایران کے درمیان اربوں ڈالر کے کاروباری معاہدے ہونے کا امکان ہے ، بالخصوص ایران میں جاپان کی جانب سے شروع کئے جانے والے دنیا کی سب سے بڑی آئیل فیلڈ کی تیاری کا معاہدہ جلد ہوسکتا ہے۔ 2 ارب ڈالر کے اس منصوبے پر جاپان ایران پر عالمی پابندیوں سے قبل کام شروع کرچکا تھا تاہم اقوام متحدہ کی سخت پابندیوں اور امریکہ کے دبائو کے بعد جاپان کو یہ منصوبہ درمیان میں ہی ترک کرنا پڑا تھا جس سے جاپانی کمپنیوں کو کروڑوں ڈالر کا نقصان بھی اٹھانا پڑا تھا تاہم اب جبکہ عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہوچکا ہے یہ منصوبہ دوبارہ شروع ہوسکے گا۔ ادھر جاپان ایران سے تیل کی درآمدات دوبارہ شروع کرنے کا بھی جائزہ لے رہا ہے تاہم ایران اور مشرق وسطیٰ کے ممالک خصوصاً سعودی عرب کیساتھ ایران کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جاپان کو سخت تشویش کا سامنا ہے کیونکہ اس وقت جاپان اپنی ضروریات کو 70% تیل مشرق وسطیٰ کے ممالک جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں ، ان سے حاصل کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ جاپان نے دونوں فریقوںکو معاملات مذاکرات سے حل کرنے پرزور دیا ہے۔

 

وجئے گوکھلے
چین میں ہندوستان کے نئے سفیر
بیجنگ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سفارت کار وجئے کیشو گوکھلے نے آج چین میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ حالیہ دنوں تک وہ جرمنی میں ہندوستانی سفیر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے چین میں اشوک کے کانتھا کی جگہ لی ہے جنہیں جنوری 2014ء میں دو سالہ میعاد کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ انڈین فارین سرویس کیلئے 1981ء کے بیاچ کے آفیسر گوکھلے نے قبل ازیں ہانگ کانگ، ہنوئی، بیجنگ اور نیویارک میں بھی ہندوستانی سفیر کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ مسٹر گوکھلے چینی زبان کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور چینی اُمور سے بھی بخوبی واقف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT