Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / جاپان اور چین میں زلزلہ کی تباہی ، 5 ہلاک ، 80 ہزارمتاثر

جاپان اور چین میں زلزلہ کی تباہی ، 5 ہلاک ، 80 ہزارمتاثر

ٹوکیو؍ بیجنگ۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں طاقتوں زلزلے کے بعد راحت کاری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس زلزلے میں 5 افراد ہلاک اور دیگر 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ وسطی جاپان کے پہاڑی علاقوں میں کل رات آئے زلزلہ کی بناء بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس علاقہ میں جہاں 1998ء کے سرمائی اولمپکس منعقد ہوئے تھے، دو دیہاتوں میں 37 مکانات تباہ ہ

ٹوکیو؍ بیجنگ۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین میں طاقتوں زلزلے کے بعد راحت کاری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس زلزلے میں 5 افراد ہلاک اور دیگر 80 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ وسطی جاپان کے پہاڑی علاقوں میں کل رات آئے زلزلہ کی بناء بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اس علاقہ میں جہاں 1998ء کے سرمائی اولمپکس منعقد ہوئے تھے، دو دیہاتوں میں 37 مکانات تباہ ہوگئے اور 39 افراد زخمی ہوگئے ، ان میں 7 کی حالت نازک ہے۔ زلزلہ کی شدت 6.7 تھی جو مقامی وقت کے مطابق کل 10 بجے نگانو سٹی کے مغربی حصہ میں آیا۔ ہیلی کاپٹر سروے میں یہ پتہ چلا کہ بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ دوسری طرف چین میں جہاں 6.3 شدت کے زلزلہ کی وجہ سے صوبہ سچوان بری طرح متاثر ہوا ہے ، بڑے پیمانے پر راحت کاری اقدامات جاری ہیں۔ یہاں5 افراد ہلاک اور 80 ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 54 افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
زلزلہ کی وجہ سے 25 ہزار مکانات کو نقصان پہونچا۔ تقریباً 6,200 افراد کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔صوبہ سچوان تبت کے خودمختار علاقہ سے قریب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT