Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاپان اوپن ‘ پی کشیپ کو کوارٹر فائنلس میں شکست

جاپان اوپن ‘ پی کشیپ کو کوارٹر فائنلس میں شکست

ٹوکیو 11 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے بیڈمینٹن کھلاڑی پی کشیپ جاپان اوپن سوپر سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ مینس کوارٹر فائنل میں انہیںشکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ عالمی سطح پر 8 ویں سیڈنگ رکھنے والے کشیپ کو تائیپی کے چئو ٹیان چین کے خلاف 14 – 21, 18 – 21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس ٹورنمنٹ میں جملہ انعامی رقم 275,000 ڈالرس کی ہے۔ یہ مقابلہ صرف  42 منٹ میں ختم ہوگیا ۔ کشیپ اس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل تک پہونچنے والے واحد ہندوستانی تھے ۔ ان سے قبل سائنہ نیہوال ‘ کے سریکانت اور ایچ ایس پرانوئے کو اپنے اپنے دوسرے راونڈ کے میچس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کشیپ اور چین کے مابین اب تک چار مقابلے ہوئے ہیں اور دونوں نے دو دو میچس میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ آج کے میچ میں کشیپ اپنے روایتی فارم میں نظر نہیں آئے اور ابتداء سے وہ غلطیاں کر رہے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT