Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / جاپان ’’برج خلیفہ‘‘ سے بلند ترین عمارت تعمیر کرے گا

جاپان ’’برج خلیفہ‘‘ سے بلند ترین عمارت تعمیر کرے گا

ٹوکیو۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کا برج خلیفہ جلد دنیا کی بلند ترین عمارت کے اعزاز سے محروم ہونے والا ہے کیونکہ جدہ اورجاپان میں اس سے بھی بلند عمارتوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ٹوکیو کے ساحل پر تعمیر کی جانے وا لی نئی فلک بوس عمارت کی اونچائی ساڑھے پانچ ہزار فٹ  سے زائد ہو گی جو دبئی کے برج خلیفہ سے دگنی ہوگی۔عمارت کی تعمیر2045ء تک مکمل کر لی جائے گی ۔
شمالی کوریا کے فوجی سربراہ کو ’’سزائے موت‘‘
سیئول ۔ 10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کم جونگ ان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے ان کے احکامات پر کئی اعلیٰ عہدیداران کو سزائے موت دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کے سربراہ جنرل ری یونگ گل کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارہ یونہاپ نے صورتحال سے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جنرل ری کو بدعنوانی اور ذاتی فوائد کے حصول کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT