Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / جاپان میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

جاپان میں امریکہ کے خلاف مظاہرے

اوکیناوا ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جاپان کے شہر اوکیناوا کے عوام نے پیر کو اس علاقے پر آسپرے ماڈل کے جنگی طیاروں کی پروازیں پھر شروع ہونے پر احتجاجی مظاہرے کئے- مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناامن حالات میں اسپرے ماڈل کے امریکی جنگی طیاروں کی پرواز نے جاپان کے عوام کے لئے حالات کو غیر محفوظ بنا دیا ہے اور ان پروازوں کا سلسلہ ہمیشہ کے لئے بند ہونا چاہئے- مظاہرین اس کے ساتھ ہی امریکہ مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے- آسٹریلیا میں ابھی حال ہی میں آسپرے ماڈل کے ایک امریکی طیارے کے گرنے کے بعد اوکیناوا کے عوام کی تشویش اور زیادہ بڑھ گئی ہے – گذشتہ برس بھی اوکینیاوا کے سمندر میں آسپرے ماڈل کا ایک امریکی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

 

TOPPOPULARRECENT