Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / جاپان میں برف کا طوفان، 12 افراد ہلاک‘ پروازیں منسوخ

جاپان میں برف کا طوفان، 12 افراد ہلاک‘ پروازیں منسوخ

ٹوکیو۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برف کا شدید طوفان جاپان میں ملک گیر سطح پر 12 افراد کی ہلاکت اور 1650 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بنا۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب شدید موسمی حالات کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کل سے ٹرین خدمات بھی بُری طرح متاثر ہوئیں۔ 800 کاریں پہاڑی ش

ٹوکیو۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برف کا شدید طوفان جاپان میں ملک گیر سطح پر 12 افراد کی ہلاکت اور 1650 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بنا۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب شدید موسمی حالات کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ 100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ کل سے ٹرین خدمات بھی بُری طرح متاثر ہوئیں۔ 800 کاریں پہاڑی شاہراہ پر درختوں کے ٹوٹ کر گرنے کی وجہ سے پھنس گئی ہیں۔ دیگر کئی قریبی سڑکیں بھی برف کے طوفان سے متاثر ہیں۔ طوفان اب شمال کی سمت پیشرفت کررہا ہے اور کل تک اس کے مزید طاقتور ہونے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے زبردست برف باری، بجلی کڑکنے اور برف کے تودے پہاڑی علاقوں میں گرنے کا انتباہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT