Friday , December 15 2017
Home / دنیا / جاپان میں بم دھماکہ ‘ ایک لاکھ دو زخمی

جاپان میں بم دھماکہ ‘ ایک لاکھ دو زخمی

ٹوکیو ۔ 23اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے جب کہ تقریباً بیک وقت دو بم دھماکے آج جاپان کے ایک چمن میں ہوئے ۔ مقامی آتش فرو محکمہ کے بموجب دھماکے اٹسنومیا نامی پارک میں جو ٹوکیو کے شمال میں 100کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے 11:30بجے دن کئے گئے ۔ آتش فرو محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ فوری طور پر دھماکے کرنے کے ذمہ داروں کا پتہ نہیں چل سکا ۔ آتش فرو محکمہ کے ترجمان کے بموجب ایک شخص ہلاک ہوگیا ‘ اُس نے مزید تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا ۔ سرکاری نشریات میں کہا گیاہے کہ ایک نعش دھماکہ سے بے انتہا مسخ ہوگئی تھی‘ اس شخص کی سیکل پر بم نصب کیا گیا تھا جو پارکنگ کے مقام پر رکھی ہوئی تھی ۔ تین افراد کی صنف اور عمر ہنوز معلوم نہیں ہوسکی لیکن اتنا پتہ چلا ہے کہ چمن کے پارکنگ کے علاقہ میں بیک وقت دو بم دھماکے ہوئے تھے ۔ سرکاری ٹی وی پر دکھائی ہوئی جھلکیوں میں ایک کار جل کر خاکستر ہوگئی ۔ آتش فرو عملہ نے اس پر پانی ڈال کر آگ بجھائی۔

TOPPOPULARRECENT