Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / جاپان میں تلگو این آر آئیز کے فروغ تہذیب و تمدن کی ستائش

جاپان میں تلگو این آر آئیز کے فروغ تہذیب و تمدن کی ستائش

آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری پر زور ، ڈاکٹر پی رگھوناتھ ریڈی کا جاپانی ایمبسی میں خطاب

آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری پر زور ، ڈاکٹر پی رگھوناتھ ریڈی کا جاپانی ایمبسی میں خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ڈاکٹر پی رگھوناتھ ریڈی وزیر آئی ٹی ، الیکٹرانکس و کمیونیکیشن ، این آر آئیز افیرس و اوورسیز انڈین اینڈ کلچر نے جاپان ایمبسی میں منعقدہ ایک تقریب میں جاپان میں مقیم تلگو این آر آئیز سے ملاقات کی اور اپنے ابتدائی خطاب میں انہوں نے جاپان کے تلگو این آر آئیز کو چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے جاپان کے تلگو کمیونٹی کے ساتھ اظہار یگانگت کا پیام پیش کیا اور کہا کہ چیف منسٹر اے پی ریاست کو ہندوستان میں ایک بہترین ریاست بنانے کے لیے شب و روز سخت خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے نئے پالیسیوں کو متعارف کرنے کے علاوہ ریاست میں آئی ٹی و الیکٹرانکس کے شعبوں کو فروغ دینے کوشاں ہیں ۔ وزیر نے جاپان میں این آر آئیز کی جانب سے تلگو زبان کے فروغ میں اہم رول ادا کرنے پر مبارکباد پیش کیا اور کہا کہ تلگو زبان کے ساتھ ساتھ ڈانس ، بھرت ناٹیم اور کچی پوڈی کا بھی فروغ ہورہا ہے ۔ جو کہ جاپان میں تلگو عوام کی ایک منفرد تہذیب و تمدن کی پہچان ثابت ہوگا ۔ انہوں نے جاپان کے تلگو این آر آئیز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ جاپان میں اپنی ماہرانہ صلاحیت کا ثبوت دیں ۔ ڈاکٹر رگھوناتھ ریڈی نے تلگو کمیونٹی سے دوران بات چیت اس بات کی خواہش کی کہ وہ ریاست آندھرا پردیش میں آئی ٹی کمپنیوں اور ایم این سیز کے قیام کے لیے کمیونٹی کو ترغیب دیں ۔ کیوں کہ کئی صنعت کار بھی یہاں کا رخ کرتے ہوئے صنعتوں کے قیام کے لیے رضامندی ظاہر کررہے ہیں اور جاپان میں تلگو این آر آئیز کو بھی چاہئے کہ وہ بھی آگے آئیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT