Tuesday , December 11 2018

جاپان میں درمیانی شدت کے زلزلے !

ٹوکیو۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے جنوبی اِبارکی صوبے میں منگل کے روز درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے ) کے مطابق ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.0 ناپی گئی۔زلزلے کے جھٹکے منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8:33 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے توچیگی، گمّا اور سائتاما صوبے میں بھی محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز 37.0ڈگری شمالی طول البلد اور 139.9 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے 50 کلومیٹر نیچے تھا۔
زلزلے کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس سے کسی طرح جان ومال کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔زلزلے کے بعد جاپان کا جوہری پلانٹس بھی محفوظ بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT