Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / جاپان میں زلزلہ ، ٹوکیو اور مشرقی جاپان کے شہر متاثر

جاپان میں زلزلہ ، ٹوکیو اور مشرقی جاپان کے شہر متاثر

ٹوکوی ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) زلزلہ کا ایک جھٹکا جو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور دیگر علاقوں کی عمارتوں کو دہلا دینے میں کامیاب ہوگیا تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ملی۔ یہ زلزلہ کا جھٹکا 9.23 بجے شب اباراکی میں محسوس کیا گیا جو ٹوکیو کے شمال مشرق نے 41 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جس کا مبدا امریکی ارضیاتی سروے کے بموجب 37 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ ریختر پیمانے پر زلزلہ کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ جاپانی عہدیداروں کے بموجب سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلہ کا یہ جھٹکا مشرقی جاپان سے وسیع علاقوں میں محسوس کیا گیا۔ جاپان میں اکثر زلزلے آیا کرتے ہیں اس لئے ٹھوس عمارتیں تعمیر نہیں کی جاتی اور اسی وجہ سے زلزلوں کے نتیجہ میں بہت کم نقصان ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT