Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / جاپان میں زلزلہ اور طوفان ایک ہلاک کئی زخمی

جاپان میں زلزلہ اور طوفان ایک ہلاک کئی زخمی

ٹوکیو۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ایک استوائی طوفان جو بحرجاپان سے واپس ہورہا ہے ۔قبل ازیں جاپان نے ٹکراگیا تھا ۔ طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش اور تیز رفتار آندھی بھی تھی‘ جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 50سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ سیلاب زدہ دریاؤں کے قریبی علاقوں سے 12لاکھ افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ۔ استوائی طوفان ’ہالونگ‘ کی وجہ سے

ٹوکیو۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ایک استوائی طوفان جو بحرجاپان سے واپس ہورہا ہے ۔قبل ازیں جاپان نے ٹکراگیا تھا ۔ طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش اور تیز رفتار آندھی بھی تھی‘ جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 50سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ سیلاب زدہ دریاؤں کے قریبی علاقوں سے 12لاکھ افراد کا تخلیہ کروا دیا گیا ۔ استوائی طوفان ’ہالونگ‘ کی وجہ سے زمینی و فضائی ٹریفک درہم برہم ہوگئی جبکہ جاپان میں ایک ہفتہ طویل سالانہ بدھ مت کا تہوار ’اوبون‘ منایا جارہا تھا ۔ طوفان سے متاثرہ جاپان کو دو پہر میں 6.1شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ بھی برداشت کرنا پڑا جو شمال مشرقی ساحل کے قریب محسوس کیا گیا تھا ۔ زلزلہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

چین کے صوبہ ژن جیانگ میں 18 دہشت گردوں کی خودسپردگی
بیجنگ۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ ماہ ژن جیانگ میں دہشت گرد حملہ کرتے ہوئے 37شہریوں کو ہلاک کردینے والے 18مشتبہ دہشت گردوں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔ کیونکہ اُن پر زبردست عوامی دباؤ پڑ رہا تھا ۔ جملہ 18مشتبہ افراد شاچے کاؤنٹی میں 28جولائی کو 37افراد کی ہلاکت اور 13افراد کے زخمی ہوجانے کے ذمہ دار تھے ۔ پولیس قبل ازیں 59دہشت گردوں کو ہلاک اور دیگر 215کو گرفتار کرچکی ہے ۔دہشت گرد حملہ میں 31 کاروں میں توڑپھوڑ کی گئی تھی اور 6کاروں کو نذرآتش کردیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT