Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / جاپان میں زلزلے کے دو دن بعد لاپتہ افراد کی تلاش جاری

جاپان میں زلزلے کے دو دن بعد لاپتہ افراد کی تلاش جاری

180,000 بے گھر افراد راحت کیمپوں میں پناہ گزیں ، ناکافی غذاکی شکایت
مینامیاسو ۔ /17 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی جاپان میں گزشتہ روز طاقتور زلزلہ میں 41 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ہنوز 11 افراد لاپتہ ہیں ۔ اس دوران امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ امدادی مہم میں شمولیت کیلئے تیار ہے ۔ ٹوئیوٹا گروپ نے کہا ہے کہ زلزلوں کے سبب بعض کُل پرزوں کی قلت کے سبب جاپان میں اس کی کاروں کی اسمبلنگ آئندہ ایک ہفتہ تک معطل کی جارہی ہے ۔ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہزاروں امدادی کارکنوں پہاڑی علاقوں میںپہونچ چکے ہیں اور ان علاقوں پر راحت رسانی ٹیم کے ہیلی کاپٹرس پرواز کرتے دیکھے گئے ۔ زلزلوں کے دوران طوفان کے سبب مٹی کے تودے کھسکنے کے سبب پہاڑی علاقہ میں کئی اہم سڑکیں اور پل تباہ ہوجانے کے نتیجہ میں اس علاقہ کا ماباقی ملک سے رابطہ عملاً منقطع ہوگیا ہے ۔ 180,000 افراد امدادی پنا گزیں کیمپوں میں مقیم ہیں ۔ گھر چھوڑ کر مجبوراً شیٹلرس میں پناہ لینے والے بعض افراد نے شکایت کی کہ انہیں بالکل کم اور معمولی غذاء تقسیم کی جارہی ہے ۔ جاپان میں متعین امریکی فورسیس نے کہا ہے کہ وہ اس ملک کے امدادی کاموں میں فضائی تعاون کے لئے تیار ہے ۔ جاپان میں امریکی ایرفورس ، بحریہ اور فضائیہ کے کئی بڑے اڈے موجود ہیں اور وہاں 500,000 امریکی سپاہی تعینات ہیں ۔ جاپان کے وزیراعظم شننزوایبے نے کہا کہ امدادی کاموں میں تعاون کی پیشکش پر جواب دیا کہ ’’ہم اس کے لئے کافی ممنون و مشکور ہیں ۔ ہم جلد سے جلد رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں بعجلت ممکن ہنگامی امدادی پہونچائی جاسکے ‘‘ ۔ بدترین متاثرہ جنوبی ریاست کو ماموٹو میں بحران کن حالات سے نمٹنے والے محکمہ کے ایک عہدیدار نے شیوری یتابے نے کہا کہ 11 افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT