Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / جاپان میں سمندری طوفان سے زبردست بارش اور آندھی

جاپان میں سمندری طوفان سے زبردست بارش اور آندھی

وزیراعظم جاپان کو دوبارہ انتخاب کا یقین ‘ آج ملک گیر رائے دہی ‘ شمالی کوریا کا خطرہ پس منظر
ٹوکیو۔22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور سمندری طوفان اتوار کے دن جاپان کی سمت پیشرفت کررہا ہے ۔ اس کی وجہ سے وزیراعظم شین زوایب اپنی حکومت کو سخت چوکسی کی حالت میں رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ جب کہ لاکھوں افرادقومی انتخابات کی رائے دہی میں شرکت کریں گے ۔ سمندری طوفان ’’ لان‘‘ بتایا جاتا ہے کہ بہت بڑا اور بہت طاقتور ہے ۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے بموجب اس کے ساتھ 216 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔ سمندری طوفان قبل ازیں جاپان کے مجمع الجزائر میں تباہی پھیلا چکا ہے اور شمال مشرق کی سمت بڑھ رہا ہے ۔ امکان ہے کہ یہ پیر کی صبح جاپان کے ساحل سے ٹکرائے گا ۔ آندھی کی وجہ سے ایرلائنس کمپنیاں جن کی پروازوں کی تعداد تقریباً 420ہے اپنی پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں ۔ جب کہ بعض ٹرینوں اور بحری جہازوں کی خدمات بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔ ٹی وی کی جھلکیوں میں بتایا گیا ہے کہ بچاؤ کارکن ربربورڈ کے ذریعہ عمر رسیدہ خواتین کو چین کے رہائشی علاقوں میں منتقل کررہے ہیں ۔ دریاؤں میں طغیانی آگئی ہے ‘ کم از کم 8 افراد ملک گیر سطح پر زخمی ہوچکے ہیں جس کی وجہ زبردست بارش اور آندھی سے مکانوں کا انہدام ہے ۔

وزیراعظم جاپان نے آفات سماوی کی وزارت کو ہدایت دی ہے کہ وہ بچاؤ اور راحت رسانی تنظیموں کو تیار رہنے کا حکم دے دیں ۔ فوج کو بھی تیاری کی ہدایت دے دی گئی ہے ۔ اساکا اور دیگر علاقوں کا تخلیہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے ساحل ‘دریاؤں اور پہاڑوں کے دامن میںرہنے والے ہزاروں افراد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل ہوجائیں گے ۔ محکمہ موسمیات نے سمندر میں زبردست تموج ‘ زمین کھسکنے کے واقعات اور وسطی ومغربی جاپان میں سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ موسلادھار بارش اور آندھی کے باوجود رائے دہندے اپنے ووٹ استعمال کرنے کیلئے مراکز رائے دہی تک پہنچے ۔ تجزیہ کے بموجب ناخوشگوار موسم کے باوجود رائے دہندوں کی تعداد پر کوئی اثر مرتب نہیںہوا ۔ وزیراعظم شینزوایب کو امید ہے کہ انہوں نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل کیلئے عوام انہیں ایک اور میعاد کیلئے برسراقتدار لائیں گے ۔ ملک گیر سطح پر مراکز رائے دہی علی الصبح کھول دیئے گئے ہیں اور ان کی امید کے برعکس رائے دہندے بھی پہنچ گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT