Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / جاپان میں سیلاب کے بعداشیائے ضروریہ کی کمی سے لوگ بے حال

جاپان میں سیلاب کے بعداشیائے ضروریہ کی کمی سے لوگ بے حال

کراشیکی، 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے مغربی علاقہ میں گزشتہ کئی دن سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں منگل کی صبح تک کم از کم 130 افراد ہلاک ہو گئے اور زندہ بچ جانے والے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی بھاری کمی، شدید گرمی اور پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہیں۔ پانی سے ہونے والے واقعات میں سینکڑوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے ۔موسلادھار بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے کی وجہ سے وزیر اعظم شنزو آبے کو اپنا بیرون ملک کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو ان کے مکانات سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیاہے ۔ لاکھوں مکانوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی جن میں سے 3500 مکانات میں برقی سربراہی بحال کر دی گئی ہے لیکن 2 لاکھ سے زیادہ مکانوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اب بھی معطل ہے۔

TOPPOPULARRECENT