Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / جاپان میں شدید بارش اور سیلاب، دو ہلاک، متعدد لاپتہ

جاپان میں شدید بارش اور سیلاب، دو ہلاک، متعدد لاپتہ

اساکورا ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے جنوبی علاقہ میں آئے زبردست سیلاب میں کم و بیش دو افراد کے ہلاک ہونے اور 20 افراد کے لاپتہ ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ موسلادھار بارش کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری ہے جس نے دریاؤں میں طغیانی پیدا کردی ہے اور پشتوں میں شگاف پڑنے سے پانی شہر میں داخل ہوگیا ہے جس نے کئی مکانات، سڑکوں اور اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔ ہزاروں شہریوں کو زمین کھسکنے کے واقعات کا بھی سامنا ہے جن کی مدد کیلئے فوج حرکت میں آ گئی ہے اور اب تک صرف 250 لوگوں کو ہی بچایا جاسکا ہے جو ہزاروں کی تعداد میں بہت ہی کم ہیں۔ اسی دوران نائب وزیراعظم تاروآسو نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صورتحال بیحد خطرناک ہے اور انتباہ دیا کہ کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے جبکہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے۔ گذشتہ 12گھنٹوں سے 50 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جس نے جاپان کے چار اہم جزیروں میں سے ایک جزیرہ کیوشو کو زیرآب کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT