Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / جاپان میں شنزو ابے اتحاد کو اکثریت ملنے کی اُمید

جاپان میں شنزو ابے اتحاد کو اکثریت ملنے کی اُمید

ٹوکیو،18اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)جاپان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے میں وزیراعظم شنزو ابے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی اپی) اور اس کے اتحاد کو دو تہائی اکثریت ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے ۔خبررساں ایجنسی کیوڈو کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق جاپانی پارلیمنٹ کے 465رکن ایوان زیریں کے لئے اتوا ر کو ہونے والے الیکشن میں ٹوکیو کے گورنر یوریکو کو ئکے کی کنزرویٹیو پارٹی کو امید سے کم نشستیں ملنے کی امید ہے ۔کیوڈو نے 15سے 17اکتوبر تک فون کے ذریعہ یہ سروے کرایا۔ سروے کے مطابق اس الیکشن میں ایل ڈی پی کو تقریباََ 280نشستوں پر کامیابی ملنے کی امید ہے ۔ کیوڈو کے مطابق ایل ڈی پی کے اتحادی کومیٹو کو بھی اس الیکشن میں امیدسے زیادہ نشستیں ملنے کی امید ہے ۔

TOPPOPULARRECENT