Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / جاپان میں کراٹے چپمپئن شپ‘سیدہ فلک ہندوستان کی نمائندگی کریں گی

جاپان میں کراٹے چپمپئن شپ‘سیدہ فلک ہندوستان کی نمائندگی کریں گی

حیدرآبا ۔8 جولائی (پریس ریلیز )حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کراٹیکاز سیدہ فلک کا جاپان کے شہر یوکو ہاما میں منعقد شدنی 13 ویں سنیئر ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔مذکورہ چیمپئن شپ 4 تا 6 سپٹمبر یوکوہاما کلچرل جمناازم اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور تلنگانہ سے ملک کی نم

حیدرآبا ۔8 جولائی (پریس ریلیز )حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ کراٹیکاز سیدہ فلک کا جاپان کے شہر یوکو ہاما میں منعقد شدنی 13 ویں سنیئر ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کے لئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔مذکورہ چیمپئن شپ 4 تا 6 سپٹمبر یوکوہاما کلچرل جمناازم اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور تلنگانہ سے ملک کی نمائندگی کرنے والی فلک 68 کلو گرام زمرہ میں ایکشن میں نظر آئیںگی۔ جاپان کو کراٹے کے لئے مرکزی اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ دنیا کے معروف کراٹیکاز کی یہ سرزمین ہے اور حیدرآبادی ایتھلیٹ کے لئے ایشن چیمپئن شپ میں میڈل کا حصول ایک بڑا چیلنج ہے تاہم کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا نے فلک اور ہندوستان بھر سے دیگر کراٹیکاز کے لئے رواں برس ماہ مئی میں ایک قومی سطح کا تقریباً ایک ماہ طویل ٹرینیگ کیمپ کوئمبتور میں منعقد کیا تھا اور اس 25 دن طویل کیمپ میں فلک نے اسپین کے عالمی شہرت یافتہ مشہور کوچ انٹینو اولیوا سے تربیت حاصل کی ہے۔

12 بین الاقوامی اور 15 قومی سطح کی چیپمیئن شپس کی فاتح فلک نے ریاست تلنگانہ سے ایشن چیمپیئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا ہے اوراس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ عالمی تجربہ کار کوچ انٹینو کی کوچنگ کے بہتر نتائج حاصل ہوںگے۔ انہوں نے اسپینی کوچ کے متعلق مزید کہا ہے کہ جاپان چونکہ کراٹیکاز کا گڑھ مانا جاتا ہے اور وہاں منعقد ہورہی چیمپیئن شپ میں مقابلے کافی سخت ہوں گے لہذا کراٹے اسوسی ایشن آف انڈیا نے انٹینو کی خدمات حاصل کیں اور کوئمبتور میں ایک طویل ٹریننگ کیمپ بھی منعقد کروایا ہے تاکہ ہندوستانی کراٹیکاز بہتر نتائج حاصل کرسکیں۔13 ویں سنیئر ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے فلک یکم سپٹمبر کو جاپان روانہ ہوں گی ۔واضح رہے کہ کراٹے میں فلک کو بچپن سے ہی دلچسپی رہی ہے اور انکے والد سید شاہ مجاز الحق کا اپنی بیٹی کی فتوحات کے علاوہ بیرون ممالک چیمپیئن شپس میں شراکت میں کلیدی رول رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT