Monday , July 16 2018
Home / دنیا / جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 179 ہوگئی

جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 179 ہوگئی

وزیراعظم شینزو ابے کا بیرو نی دورہ منسوخ
ٹوکیو ؍ کورا شیکی۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت ہندوستان کے شہر ممبئی اور جاپان میں بارش کیلئے مقابلہ آرائی ہورہی ہے۔ بس فرق صرف اتنا ہے کہ جاپان میں بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 179 ہوگئی ہے جبکہ ممبئی میں ایسا نہیں ہے حالانکہ عام زندگی دونوں ہی مقامات پر درہم برہم ہوگئی ہے۔ جاپان میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق درجنوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں، کہا جارہا ہے کہ گزشتہ 30 سال میں جاپان میں بارش کے موسم میں رونما ہونے والا یہ بدترین واقعہ ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم جاپان شینزو ابے حالیہ سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بدترین طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اب تک جن لوگوں کو بچایا گیا ہے، وہ مختلف عارضی شیلٹرس میں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ حالات اب ایسے نہیں ہیں کہ وہ اپنے مکانات کو واپس جاسکیں۔ جاپان میں شدید بارش کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنا چار ملکی دورہ منسوخ کردیا ہے۔ شینزو ابے سیلاب سے متاثرہ اوکا ہاما کا دورہ کرتے ہوئے وہاں ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اب تک درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT