Monday , December 18 2017
Home / دنیا / جاپان میں 7 شدت کا زلزلہ، ایک فٹ سونامی لہریں بلند

جاپان میں 7 شدت کا زلزلہ، ایک فٹ سونامی لہریں بلند

ٹوکیو۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں 7.0 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے ایک فٹ بلند سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو کے ساحل پر علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ سے ایک فٹ تک سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں تاہم ساحلی علاقوں سمیت کہیں نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ کا مرکز سمندر میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد کسی نقصان کا جائزہ لینے کے لئے سینڈائی نامی جوہری پلانٹ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT