Thursday , August 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / جاپان نے پاکستان کو3-1 سے شکست دی

جاپان نے پاکستان کو3-1 سے شکست دی

ملبورن۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا میں رواں چار ملکی ہاکی ٹورنمنٹ کے دوسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم ناکام ہوگئی۔ جاپان نے اسے 3-1 سے شکست دی۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے ناقص مظاہرہ کا سلسلہ برقرار ہے۔ چار ملکی ہاکی ٹورنمنٹ میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان پاکستانی ٹیم کیخلاف 3-1 سے کامیاب رہا۔ گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 9-1 کے بڑے فرق سے ہرایا جو کہ تاریخ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی بدترین شکست رہی۔ بڑے ایونٹ میں بدترین کارکردگی نے ہاکی فیڈریشن کا پول بھی کھول دیا ہے۔ پاکستان ایونٹ میں تیسرا میچ ہفتے کے روز نیوزی لینڈ سے کھیلے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT