Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / جاپان و چین کے قائدین کو دورۂ امریکہ کی دعوت

جاپان و چین کے قائدین کو دورۂ امریکہ کی دعوت

واشنگٹن،7 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ایشیا۔بحرالکاہل علاقہ کیساتھ اقتصادی، سکیورٹی اور سفارتی تعلقات و ساجھیداری کو مستحکم بنانے امریکی کوششوں کے حصہ کے طور پر صدر براک اوباما نے جاپان اور چین کے قائدین کو اس سال واشنگٹن کے سرکاری دورہ کیلئے مدعو کیا ہے ۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس نے کہا : ’’اس (بحرالکاہل) کلیدی علاقہ میں

واشنگٹن،7 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) ایشیا۔بحرالکاہل علاقہ کیساتھ اقتصادی، سکیورٹی اور سفارتی تعلقات و ساجھیداری کو مستحکم بنانے امریکی کوششوں کے حصہ کے طور پر صدر براک اوباما نے جاپان اور چین کے قائدین کو اس سال واشنگٹن کے سرکاری دورہ کیلئے مدعو کیا ہے ۔ امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزین رائس نے کہا : ’’اس (بحرالکاہل) کلیدی علاقہ میں ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کے طور پر آج یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے وزیراعظم جاپان شینزو ابے اور چین کے صدر شی جن پنگ کو سرکاری دورہ پر مدعو کیا ہے‘‘۔ صدر اوباما رواں سال صدر جنوبی کوریا پارک جیون۔کائی اور انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو کا بھی وائیٹ ہاؤس میں استقبال کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT