Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / جاپان کا شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

جاپان کا شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو، 7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل نیو کلیائی ٹسٹ سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر اس کے خلاف اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جاپان کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری یوشی ہیدے سوگا نے آج صحافیوں سے کہا کہ وزیراعظم شینزوآبے نے کل امریکہ کے صدر ڈنالڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کی نو تنظیموں اور 26 ذاتی اثاثہ جاتوں کوضبط کرنے کی کارروائی کرے گا۔مسٹرسوگا نے کہا کہ شمالی کوریائی کے میزائل اور ایٹمی پروگراموں سے پیدا ہونے والے خطرات میں اب مزید اضافہ ہورہا ہے اور اس سے قبل ایسا نہیں دیکھا گیا ۔ بین الاقوامی برادری کے انتباہ کے باوجود شمالی کوریا اشتعال انگیز کارروائی سے باز نہیں آ رہا ہے جو مکمل طور پرناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے مسٹر ٹرمپ کے دورے کے دوران شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کل کہا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے میں وہ پوری طرح جاپان کے ساتھ ہیں۔ شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹکسٹک میزائل کا تجربہ کرکے بین الاقوامی امن و استحکام کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT