Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / جاپان کا 13 ، مصر کا 15 واں نمبر

جاپان کا 13 ، مصر کا 15 واں نمبر

لکھنؤ ،16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان اور مصر نے بوائز جونیر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز بالترتیب 13ویں اور 15ویں مقام کا میچ جیت لیا۔ جاپان نے 13 ویں ؍14ویں مقام کا میچ کینیڈا کو 2-1 سے اور مصر نے 15 ویں ؍16ویں مقام کے میچ میں کوریا کو یکساں فرق سے شکست دی۔ پہلے میچ میں کینیڈا نے روہن چوپڑا کے 35 ویں منٹ گول سے برتری بنائی لیکن مصر نے اس کے بعد دوسرے ہاف میں زبردست واپسی کرتے ہوئے 58ویں اور67ویں منٹ میں دو گول کرکے کامیابی حاصل کی۔مصر کی جانب سے محمد کریم نے برابری اور احمد القانی نے فیصلہ کن گول داغا۔ 15ویں ؍16ویں مقام والے میچ میں تمام گول دوسرے ہاف میں ہی کئے گئے ۔ سخت جدوجہد کے درمیان بالآخر جاپانی کھلاڑی کوجی یاماساکی نے 70 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو 1-2کی فتح دلائی۔

TOPPOPULARRECENT