جاپان : 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ٹوکیو ۔8 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے فوکوشیما صوبے میں ہفتہ کو 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی ہے ۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 10:45 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز 37.0 ڈگری شمالی طول البلد اور 141.4 ڈگري مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 40 کلومیٹر نیچے تھا۔ اس زلزلے میں ابھی تک کسی جانی یا املاکی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی نہیں دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT