Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جاپان2-1 سے کامیاب

جاپان2-1 سے کامیاب

میلبورن۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چار ملکی ہاکی فیسٹیول میں پاکستانی کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور جاپان نے تیسرے مقام کے میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق میلبورن کے اسٹیٹ نیٹ بال ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے تیسرے مقام کے میچ میں پاکستان اور جاپان کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔اعجاز امجد نے 13 ویں منٹ گول کرکے پاکستان کو برتری دلا دی جو زیادہ دیر قائم نہ رہی اور اگلے ہی منٹ میں جاپان کی طرف سے کینٹا ٹناکا نے گول کرکے میچ برابر کر دیا۔تیسرے کوارٹر تک میچ 1-1 گول سے برابر رہا لیکن 57 ویں منٹ میں کوزوما مراتا نے گول کرکے جاپان کو برتری دلا دی جو کہ آخر تک قائم رہی۔اس طرح پاکستان کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد ٹورنمنٹ میں چوتھے نمبر پر رہی۔

TOPPOPULARRECENT