Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جاگرتی کی جانب سے متوفی کسانوں کے خاندانوں کو امداد

جاگرتی کی جانب سے متوفی کسانوں کے خاندانوں کو امداد

حیدرآباد۔ 11 اکتوبر (این ایس ایس) نظام آباد کی ایم پی کے کویتا نے تلنگانہ تلگو دیشم قائدین کے ان الزامات کو ’’بکواس‘‘ قرار دیا کہ  تلنگانہ جاگرتی بدعنوانیوں میں ملوث ہے۔ ایک پروگرام کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی جاگرتی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے۔ بسوا تارکم کینسر ٹرسٹ کی طرح جاگرتی ہی غریبوں کیلئے انسانی بنیادوں پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے کسانوں کے افراد خاندان کو ماہانہ 2,500 روپئے امداد دی جارہی ہے۔ حکومت کو اطلاع ہے کہ ریاست میں اب تک 798 کسانوں نے خودکشی کی ہے، ان میں سے 309 کو ایکس گریشیا دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT