Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / جاگوانڈیا۔ دن کے اجالے میں فٹ پاتھ پر عورت کی عصمت دری کا واقعہ۔ویڈیو

جاگوانڈیا۔ دن کے اجالے میں فٹ پاتھ پر عورت کی عصمت دری کا واقعہ۔ویڈیو

وشاکھاپٹنم ۔ ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی شہر وشاکھاپٹنم میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں شرا ب کے نشہ میں دھت شرابی نے مصروف ترین سڑک پردن کے اجالے میں فٹ پاتھ پر ہی مبینہ طور پر ایک عورت کی عصمت لوٹی۔

پورا واقعہ کمیرہ میں قید کیاگیا‘ مگراس میں صاف طور پر دیکھا جارہا ہے کہ وہاں سے گذرنے والے اس بات کو پوری طرح نذر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ جارہے ہیں‘ یہ ویڈیو جو وائیر ل ہورہا ہے اس میں 20سال کا گنجا شیواریلوے اسٹیشن کے قریب میں فٹ پاتھ پر بیٹھی عورت کے ساتھ زبردستی کرتا ہوا صاف طورپردیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود ایک اٹوڈرائیور نے ویڈیو ریکارڈ کیا۔

متاثرہ عورت گھریلو جھگڑے کی وجہہ سے وہاں پر آکر بیٹھی تھی ‘ ملزم شیوا نے فٹ پاتھ پر اس کو محو خواب دیکھ کر اس کے ساتھ زبردستی کی جبکہ وہاں سے گذرنے والے شیو کو روکنے کے بجائے اسکی حرکتیں دیکھتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

کئی دنوں سے بھوک او رپیاس کی وجہہ سے کمزور حالت کاشکار مذکورہ خاتو ن اپنے بچاؤمیں کچھ بھی نہیں کرسکی۔واقعہ کے متعلق اطلاع ملنے کے پولیس پولیس حرکت میں ائی اور مشتبہ شیوا کو گرفتار کرلیا۔ جی شیو کو ائی پی سی کی دفعہ376کے تحت گرفتار کرلیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT