Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جبراً تبدیلی مذہب ، دستور ہند کی خلاف ورزی

جبراً تبدیلی مذہب ، دستور ہند کی خلاف ورزی

سدی پیٹ /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آگرہ میں جبری تبدیلی مذہب کے خلاف جمعیتہ الحفاظ سدی پیٹ حافظ محمد عبدالسمیع صدر جمعیتہ الحفاظ کی زیر قیادت ایک نمائندہ وفد آج آر ڈی او آفس سدی پیٹ پہونچکر احتجاج منظم کیا ۔ بعد ازاں آر ڈی او سدی پیٹ کی عدم موجودگی میں ڈیویژن اڈمنسٹریٹیو آفیسر مسٹر نجیب احمد کو یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے

سدی پیٹ /15 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آگرہ میں جبری تبدیلی مذہب کے خلاف جمعیتہ الحفاظ سدی پیٹ حافظ محمد عبدالسمیع صدر جمعیتہ الحفاظ کی زیر قیادت ایک نمائندہ وفد آج آر ڈی او آفس سدی پیٹ پہونچکر احتجاج منظم کیا ۔ بعد ازاں آر ڈی او سدی پیٹ کی عدم موجودگی میں ڈیویژن اڈمنسٹریٹیو آفیسر مسٹر نجیب احمد کو یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب ہوتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زعفرانیتنظیمیں ملک میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا دے رہی ہیں ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے ۔ یہ تنظیمیں ملک کے آئین پر کلنک لگاتے ہوئے ۔ اس قسم کا اقدام کی خلاف ورزی ہے اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے ان کو کیفر کردار تک پہونچانا حکومت کا فرض بنتا ہے ۔ شہید خان نے کہا کہ یہی و لوگ ہیں جنہوں نے کچھ سال پہلے سدھی تحریک کے ذریعہ مسلمانوں کو کافر بنانے میں ناپاک تحریک چلائی تھی ۔ انہوں نے سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ اس مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ غوث محی الدین نے کہا کہ جبراً تبدیلی مذہب کروانا انسانیت کے مغایر ہے اور ہندوستان کے دستور کے خلاف ہے جس کسی کو اجازت نہیں دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ بعد ازاں وفد تحصیل آفیس پہونچکر تحصیلدار سدی پیٹ مسٹر این وائی گیری کو یادداشت پیش کی اس طرح ڈی ایس پی آفس پہونچ کر ڈی ایس پی مسٹر سریدھر کو بھی یادداشت پیش کی ۔ جناب عظیم الدین ، جناب پیر محمد ، اعظم شریف ، ایم اے صبور ،اور افسر بیگ ، فصیح اور حافظ سید عبدالواجد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT