Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / جبراً رقم وصولی پر چار افراد گرفتار

جبراً رقم وصولی پر چار افراد گرفتار

حیدرآباد۔/21ستمبر، ( سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے ڈرا دھمکاکر جبراً رقم ہڑپنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے سی پی راجندر نگر مسٹر گنگا ریڈی کے مطابق 24 سالہ شیخ عرفان آٹو ڈرائیور ساکن وٹے پلی،20 سالہ غوث الدین آٹو ڈرائیور ساکن شاہین نگر ، 24 سالہ علیم ویلڈر ساکن شاہین نگر، 25سالہ ساحل آٹو ڈرائیور ساکن شاہین نگر کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خلاف بھیم سنگھ نامی شخص نے شکایت کی تھی کہ اس کے آٹو کو نقصان پہنچاتے ہوئے اس ٹولی نے اس کے قبضہ سے 10ہزار روپئے چھین لئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT