Wednesday , December 12 2018

جبری رقمی وصولی ، ٹولی کا سرغنہ گرفتار

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے جبراً وصولی اور شہریوں کو دھمکانے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں یہ ٹولی علاقہ میں کافی سرگرم تھی اور ان کے خلاف کئی شکایتیں وصول ہوئی تھیں ۔ ایک اسکول کے مالک کو 50 ہزار روپئے کیلئے ڈرانے اور دھمکانے کے الزام میں پولیس کشائی گوڑہ نے ستیہ پرساد کو گرفتار کرل

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے جبراً وصولی اور شہریوں کو دھمکانے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں یہ ٹولی علاقہ میں کافی سرگرم تھی اور ان کے خلاف کئی شکایتیں وصول ہوئی تھیں ۔ ایک اسکول کے مالک کو 50 ہزار روپئے کیلئے ڈرانے اور دھمکانے کے الزام میں پولیس کشائی گوڑہ نے ستیہ پرساد کو گرفتار کرلیا جو کشائی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ستیہ پرساد اس ٹولی کا اصل سرغنہ ہے جبکہ پولیس نے کارروائی میں اس ٹولی کے مزید گیارہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔

مسجد محمدیہ کی سابق کمیٹی کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد۔/4جون، ( پریس نوٹ ) ساتویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ حیدرآباد نے مسجد محمدیہ، ٹی وی ٹاور موسٰی رام باغ کی سابق منیجنگ کمیٹی کے خلاف دائر کردہ مقدمہ کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے 19جون کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے ۔ عدالت نے اس مقدمہ میں تین افراد کے خلاف سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ پیشی میں موجود رہنے کی ہدایت دی۔ ٹی آر ایس لیڈر محمد عبدالحق قمر نے سابق منیجنگ کمیٹی کی جانب سے مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس سلسلہ میں وقف بورڈ کی ٹاسک فورس ٹیم اور انسپکٹر آڈیٹر کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ درخواست گذار کی جانب سے سید کریم الدین شکیل ایڈوکیٹ نے پیروی کی۔

TOPPOPULARRECENT