Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / جبل سنجار سے داعش بیدخل، کرد فوج کامیاب

جبل سنجار سے داعش بیدخل، کرد فوج کامیاب

الانبار۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی البیشمرکہ فورس کے ایک عسکری ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ کرد فوج کے طویل محاصرے کے بعد عراق کے شہر موصل کے مغربی علاقے جبل سنجار میں داعش کو شکست دینے کے بعد علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔خیال رہے کہ جبل سنجار پر دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے جنگجوئوں نے چار ماہ قبل

الانبار۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کی البیشمرکہ فورس کے ایک عسکری ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ کرد فوج کے طویل محاصرے کے بعد عراق کے شہر موصل کے مغربی علاقے جبل سنجار میں داعش کو شکست دینے کے بعد علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔خیال رہے کہ جبل سنجار پر دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے جنگجوئوں نے چار ماہ قبل قبضہ کرنے کے بعد یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندانوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔کردستان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ایڈوائزر مسرور بارزانی نے بتایا کہ کرد فوج (البیشمرکہ) نے جبل سنجار کا محاصرہ توڑنے کے بعد علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔کرد فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ البیشمرکہ نے جبل سنجار کے تین اہم دیہات پر قبضہ مضبوط بنانے کے بعد داعش کے ہاتھوں یرغمال یزیدی قبیلے کے سیکڑوں خاندان بھی چھڑا لیے ہیں۔ تل عفر میں کرد فوج نے داعش کے ٹھکانوں پر مسلسل گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور داعش کے جنگجو لاشیں اور زخمی چھوڑ کر شام کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ شام کی سرحد سے متصل جبل سنجار پر کرد فوج نے تازہ زمینی آپریشن گذشتہ چہارشنبہ کو امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحادی فوج کے فضائی حملوں کے سائے میں شروع کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT