Thursday , December 13 2018

جبکرکٹر معین علی کو ’’کباب والا‘‘ کہہ کر چھیڑا گیا

پرتھ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) معین علی نے انکشاف کیا کہ رواں ایشز سیریز کے دوران انھیں آسٹریلوی کراؤڈ کی نسلی فقرے بازی کا سامنا ہے، انھوں نے کہاکہ باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کے دوران ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کی کباب کی دکان کتنے بجے کھلتی ہے، معین علی نے واضح کیا کہ وہ ایسا کرنے والوں کے خلاف آفیشل شکایت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، نہ ہی ان کے ساتھ لفظی بحث میں الجھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ کو کراؤڈ کی جانب سے کچھ اچھی چیزیں سننے کو ملتی ہیں اور کچھ لوگ بہت زیادہ اچھے بھی نہیں ہوتے مگر آپ کو ایسی چیزوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔انگلش کرکٹر نے کہاکہ میچ کے دوران حریف کھلاڑیوں سے بھی نوک جھونک چلتی رہتی ہے لیکن میں ان چیزوں سے کبھی متاثر نہیں ہوتا، میں پوری توجہ کھیل پر مرکوز رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT