Wednesday , December 12 2018

جب امیتابھ نے ساریکا کو ڈرادیا

ممبئی۔/24جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور اداکار کمل ہاسن کی سابقہ بیوی ساریکا نے کہا کہ ٹی وی شو ’’ یدھ ‘‘ میں کام کرنے کا اُن کا واحد مقصد یہ تھا کہ انھیں بگ بی کے ساتھ کام کرنے کاایک بارپھر موقع مل رہا تھا لیکن ساریکا کو یہ معلوم نہیں تھا کہ شوٹنگ کے دوران بگ بی ان کے ساتھ بھی شرارت کرسکتے ہیں۔ ٹی وی شو کے سیٹ سے ج

ممبئی۔/24جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور اداکار کمل ہاسن کی سابقہ بیوی ساریکا نے کہا کہ ٹی وی شو ’’ یدھ ‘‘ میں کام کرنے کا اُن کا واحد مقصد یہ تھا کہ انھیں بگ بی کے ساتھ کام کرنے کاایک بارپھر موقع مل رہا تھا لیکن ساریکا کو یہ معلوم نہیں تھا کہ شوٹنگ کے دوران بگ بی ان کے ساتھ بھی شرارت کرسکتے ہیں۔ ٹی وی شو کے سیٹ سے جاری کئے گئے ایک بیان کو باوثوق قرار دیا جائے تو اس کے مطابق شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ساریکا کے ساتھ شرارت کرتے ہوئے انہیں ڈرانے کی کوشش کی۔ منظر کچھ ایسا تھا کہ ساریکا کو غصہ میں کمرے میں داخل ہوتے ہوئے زور سے دروازہ بند کرنا تھا تاکہ ان کے پیچھے آتے ہوئے امیتابھ کمرے میں داخل نہ ہوسکیں۔ شوٹنگ کے دوران ساریکا بیحد محتاط تھیں کہ دروازہ آہستہ بند کریں تاکہ امیتابھ کو کہیں چوٹ نہ لگے۔

اس احتیاط کا احساس امیتابھ کو بھی ہوگیا اور انہوں نے فیصلہ کرلیاکہ ساریکا کو خوفزدہ کیا جائے۔ کیمرہ جیسے ہی آن ہوا ساریکا نے کمرے میں داخل ہوکر دروازہ زور سے بند کردیا جس کے بعد انہیں امیتابھ بچن کی چیخ سنائی دی جس سے نہ صرف ساریکا بلکہ پورے یونٹ کو یہ اندیشہ ہوا کہ امیتابھ کو دروازہ کی چوٹ آئی ہے۔ یہ دیکھ کر ساریکا کے آنکھ سے آنسو بس جاری ہی ہونے والے تھے کیونکہ وہ امیتابھ کو زخمی کرنے کے لئے خود کو ذمہ دار سمجھ رہی تھیں لیکن دوسرے ہی لمحہ امیتابھ دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے اور قہقہے لگانے لگے جس سے وہاں پر موجود ہر شخص بشمول ساریکا حیرت زدہ ہوگئے اور ان کا مُنہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔’ یدھ ‘ نامی ٹی وی شو میں بھی ساریکا، امیتابھ بچن کی سابقہ بیوی کے رول میں نظر آئیں گی۔ دونوں اداکار اب تک تین فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ ان کی چوتھی فلم ’ شوبائٹ‘ اب تک ریلیز نہیں ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT