Sunday , November 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / جب تک جان ہے کرکٹ کھیلتا رہوں گا: سرفراز احمد

جب تک جان ہے کرکٹ کھیلتا رہوں گا: سرفراز احمد

دوبئی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جب تک ہے جان، کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔ دبئی میں خصوصی انٹرویو کے دوران سرفراز احمد سے سوال کیا گیا کہ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے آپ کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔ جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہنا تھا کہ میرا ارادہ کرکٹ کھیلنے کا ہے،جب تک جان ہے، ہمت ہے، کھیلتا رہوں گا،باقی جہاں تک کسی بھی فارمیٹ کی کپتانی کا سوال ہے،یہ بورڈ کی صوابدید ہے،جو بھی فیصلہ ہو، قبول کروں گا۔تینوں طرز کی کرکٹ میں کپتانی، کیپنگ اور بیٹنگ کی تہری ذمہ داریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت ہمیشہ ہی دباؤ والا کام ہوتی ہے،ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جس کو کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے سینئرز کی رہنمائی حاصل ہے، معین خان، اعظم خان، ندیم خان اور دیگر مشکل وقت میں حوصلہ بڑھاتے ہیں،انھوں نے یہی سکھایا ہے کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT