Saturday , December 15 2018

جب کانگریس رکن نے سمرتی ایرانی کی تائید کی

نئی دہلی ۔ 16 جولائی۔ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج دو حریف یعنی کانگریس اور بی جے پی میں زبردست ہم آہنگی اور یگانگت کا منظر دیکھنے میں آیا جب کانگریس کے دور ارکان ایچ آر ڈی وزیر سمرتی ایرانی کی تائید میں پیش پیش رہے ۔ قبل ازیں ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے سمرتی ایرانی کے گزرے ہوئے ایکٹنگ کیرئیر سے متعلق بعض ریمارکس کئے تھے ۔ مڈڈے میل

نئی دہلی ۔ 16 جولائی۔ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج دو حریف یعنی کانگریس اور بی جے پی میں زبردست ہم آہنگی اور یگانگت کا منظر دیکھنے میں آیا جب کانگریس کے دور ارکان ایچ آر ڈی وزیر سمرتی ایرانی کی تائید میں پیش پیش رہے ۔ قبل ازیں ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے سمرتی ایرانی کے گزرے ہوئے ایکٹنگ کیرئیر سے متعلق بعض ریمارکس کئے تھے ۔ مڈڈے میل سے متعلق ایک سوال پر جس کی نگرانی وزارت ایچ آر ڈی کی ذمہ داری ہے ، سلطان احمد نے کہا کہ سمرتی ایرانی ہندوستان کے ہر گھر میں ایک خدمت گزار اور محبت کرنے والی بہو کے طورپر اپنے سیرئیل ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ‘‘ کے ذریعہ جانی جاتی تھیں جس پر کانگریس رکن نے فوری حرکت میں آتے ہوئے سلطان احمد کو ایسا کوئی بھی بیان دینے سے باز رکھا جس سے سمرتی ایرانی کے ماضی کا تذکرہ ہوتا ہو۔ کانگریس رکن دیو نے بعد ازاں سلطان احمد کی جانب سے سمرتی ایرانی کے ایکٹنگ کیرئیر پر ریمارک کرنے پر معذرت خواہی کی اور انھیں مبارکباد دی کہ انھوں نے وزارت فروغ انسانی وسائل کا قلمدان حاصل کرکے یقینا ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے جس پر سمرتی ایرانی نے بھی جواباً کانگریس رکن سے اظہارتشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT