Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / جب گھوٹالوں میں گھر جاتے ہیں تو رام رام چلاتے ہیں : پرشانت بھوشن کا مرکزی حکومت پر طنز 

جب گھوٹالوں میں گھر جاتے ہیں تو رام رام چلاتے ہیں : پرشانت بھوشن کا مرکزی حکومت پر طنز 

 

نئی دہلی : سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جب گھوٹالوں میں گھر جاتی ہے تورام رام چلاتی ہے ۔ پرشانت بھوشن نے سوشل میڈیا ٹوئیٹر پر یہ بات کہی ۔ انہوں نے دو ٹوئیٹس کئے جس میں انہوں نے رافیل ڈیل ، روزگار ، کسان خودکشی ،مفرور مالیا اور رام مندر معاملات کو لے کر بی جے پی کی مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے ۔

انہوں نے بی جے پی پارٹی کے خلاف نیا نعرہ ’’روزگار نہیں دلائیں گے ، کالا دھن نہیں لائیں گے ، کسانوں کی خودکشی کروائیں گے ، دلت مسلمانوں کو پٹوائیں گے ، نیرو مودی ، میہول چوکسی بھائی ، وجئے مالیا کو بھگائیں گے ، رافیل سودے میں کمیشن کھائیں گے ، لیکن مندر وہیں بنائیں گے ۔ ‘‘ دیا ہے۔ اپنے دوسرے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ جب گھوٹالوں میں گھر جائیں گے ، جملے پکڑے جائیں گے اور ہاہا کار مچائیں گے پرالیکشن سے ڈر جائیں گے ، تورام رام چلائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT