Sunday , October 21 2018
Home / سیاسیات / جتنے بیٹے اتنی بیٹیاں پیدا کریں:مودی

جتنے بیٹے اتنی بیٹیاں پیدا کریں:مودی

جھنجھنو، 08 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے گمراہ ذہنیت کی وجہ سے بچیوں کو مارنے سے معاشرے میں پیدا ہوئے عدم توازن کو دور کرنے کے لئے بیٹی بچانے کے لئے پورے ملک میں مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بیٹے اتنی ہی بیٹیاں پیدا کریں۔بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہمارے ملک میں گمراہ ذہنیت کی وجہ سے بچیوں کو مارا گیا جس سے معاشرہ میں عدم توازن پیدا ہو گیا اور بیٹیوں کی کمی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بیٹے اتنی ہی بیٹیاں پیدا کرنی چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم کو تحریک کی شکل میں آگے بڑھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب بیٹیوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن اب بیٹیوں نے خلا تک کے پروگراموں میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے ۔ہریانہ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ دو سال پہلے بیٹیوں کی کمی کی وجہ سے کافی عدم توازن پیدا ہو گیا تھا لیکن اب صورت حال بہت بہتر ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی شرح پیدائش میں اضافہ سے لوگوں کے درمیان نیا اعتماد پیدا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT