Wednesday , December 19 2018

ججوں کی تنخواہوں میں اضافہ کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ اور 24 ہائیکورٹس کے ججوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ مرکزی کابینہ نے اس ضمن میں ایک تجویز کو آج منظوری دیدی۔ وزیرقانون روی شنکر پرساد نے یہاں کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ کیلئے پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کی جائے گی۔ 2016ء میں اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے حکومت کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججوں کی تنخواہوں میں اضافہ پر زور دیا تھا۔ فی الحال سپریم کورٹ جج کی ماہانہ تنخواہ تمام منہایوں اور الاؤنس کو نکالنے کے بعد 1.5 لاکھ روپئے ہے۔ چیف جسٹس کی تنخواہ اس تنخواہ سے بھی زیادہ اور ہائیکورٹ ججوں کی تنخواہ اس سے کم ہے۔ ججوں کو ان کی خدمات کے دوران بلاکرایہ رہائش بھی فراہم کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT