Thursday , January 17 2019

ججوں کی رشوت کا مقدمہ سپریم کورٹ میں آج سماعت

نئی دہلی ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ توقع ہے کہ کل ایک درخواست کی سماعت کرے گی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک مقدمہ کے کسی کے حق میں تصفیہ کے وعدہ پر عدالت عظمی کے چند ججوں کے ناموں کا استعمال کرکے مبینہ رشوت لی گئی تھی ۔ جسٹس جے چلمیشور اور جسٹس عبدالنذیر پر مشتمل بنچ نے /9 نومبر کو کہا تھا کہ سینئر ججوں کی پانچ رکنی دستوری بنچ درخواست کی سماعت کریگی ۔ تاہم /10 نومبر کو چیف جسٹس دیپک مصرا کی قیادت میں ایک پانچ رکنی دستوری بنچ نے رولنگ دی تھی کہ کوئی بھی جج اپنے طور پر خود سے متعلق کسی مقدمہ کی سماعت نہیں کرسکتا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT